ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناورکے ہیراانگڈی میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں زمین کے دستاویزات کی تقسیم

ہوناورکے ہیراانگڈی میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں زمین کے دستاویزات کی تقسیم

Tue, 27 Aug 2019 12:38:42    S.O. News Service

بھٹکل 27/اگست (ایس او نیوز) پڑوسی ہوناور تعلقہ کے  شراوتی ندی کے کنارے پر واقع ہیرا انگڈی میں برسہابرس سے مقیم افراد کو رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں زمین کے کاغذات (پٹّا) تقسیم کیے گئے۔

پٹّا تقسیم کرنے کی یہ تقریب ہیرانگڈی پنچایت میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر بات  کرتے ہوئے سنیل نائک نے کہا کہ کئی برسوں کی جدوجہد آج کامیاب ہوئی ہے۔ہمارے ضلع میں 85 فیصد زمین محکمہ جنگلات کی ہے اس لئے زیادہ تر لوگوں نے رہائش کے لئے جن زمینوں پر قبضہ  کیا ہے وہ محکمہ جنگلات کی ملکیت میں آتے ہیں۔آج حکومت نے آپ کے  حقوق کا خیال کرتے ہوئے آپ کو اس پر مالکانہ حق دیا ہے۔ آئندہ دنوں میں ہوسکتا ہے کہ بہت سے لوگ اسے دوسروں کو کرایے پر اٹھادیں،  اگر ایسا ہوا تو پھر حکومت کی طرف سے یہ زمین واپس لی جائے گی۔ سنیل نائک نے کہا کہ ہم اس علاقے کی ہمہ جہتی ترقی کو فوقیت دیں گے۔ آپ کے جو بھی مسائل ہیں، وہ میرے علم میں لائیں۔

ہوناور تحصیلدار ویویک شینوی، گرام پنچایت صدر راجیشوری، رکن پنچایت گجانن ہیگڈے، چندرکانت کوچریکر، منجو ناتھ نائک، خدیجہ حسین مختصر میری بونیپا، جی ٹی ہلویکر، ریوینیو انسپکٹر منجو ناتھ نائک، پی ڈی او باندیکر وغیر موجود تھے۔


Share: